کریم نگر ۔ 28 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکز میں نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت کو اقتدار پر آکر ایک سال ہونے پر کریم نگر بی جے پی کے زیراہتمام منگل کی شام تلنگانہ چوک پر مٹھائی تقسیم کی گئی ، آتشبازی ہوئی ۔ بی جے وائی ایم ریاستی رکنیت ساز انچارج کے مرلی کرشنا نے کہا کہ عوام کی خواہش کے مطابق صاف و شفاف بدعنوانیوں ، اسکام ، رشوت خوری سے پاک مستحکم حکومت نریندر مودی نے فراہم کی ہے ۔ ستیش ریڈی ، شیوا کمار ، لکشمن لوکیش رام راج ، سائی ناتھ وغیرہ اس پروگرام میں شریک تھے ۔ منکماتوٹہ میں مرکزی حکومت کے کارپوریٹ طرز عمل ، دولت مند صنعت کاروں کے حق قوانین کی ترمیم اور مزدور ، غریب طبقات کے حق میں نقصان پریشانی لانے والے اصلاحاتی اقدامات کے خلاف نریندر مودی کے پتلے کو نذر آتش کی کوشش کی گئی ۔ اسی وقت وہاں بی جے پی کے کارکن پہنچ کر اس میں رکاوٹ پیدا کی ۔ اس درمیان دونوں گروپوں میں بحث و تکرار ہوئی ۔ بی جے پی حکومت کارپوریٹ اداروں کی حوصلہ افزائی کررہیہ ے کہہ کر کچھ افراد نے سخت برہمی کا اظہار کیا ۔