نئی دہلی ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج کہا کہ یوپی اور جھارکھنڈ میں بی جے پی حکومت کی مجرمانہ لاپرواہی کے نتیجہ میں سینکڑوں بچوں کی موت واقع ہوگئی۔ کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہیکہ اس معاملہ میں فیصلہ کن اقدام کریں اور اس مسئلہ پر اپنا بیان جاری کریں۔ کانگریس کے انچارج مواصلات رندیپ سرجے والا نے کہاکہ وزیراعظم اور وزارت صحت کو اب گہری نیند سے جاگ جانا چاہئے اور اس معاملہ میں بیان جاری کرنا چاہئے۔