بی جے پی جھوٹ اور افواہیں پھیلا رہی ہے : شیوسینا

ممبئی ۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی پر ایک اور سخت حملہ کرتے ہوئے آج شیوسینا نے اس پر الزام عائد کیا کہ وہ جھوٹ اور افواہیں پھیلا رہی ہے کہ دہلی سے مہاراشٹرا کو ریاست کو مستحکم کرنے کیلئے اس نے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ اس طرح وہ ان لوگوں کی آوازوں کو دبادینا چاہتی ہے جو حق بیانی کرتے ہیں۔ شیوسینا کے ترجمان سامنا کے اداریہ میں تحریر کیا گیا ہیکہ سیاست گندی ہوچکی ہے۔ ہر شخص کو تنقید کا حق ہے لیکن جو لوگ سچ بولنا چاہتے ہیں یا مہاراشٹرا کے حق کی دہلی میں وکالت کرنا چاہتے ہیں، ان کی آواز دبا دی جاتی ہے۔ ان کے دماغ میں سیاست بھر دی جاتی ہے۔