پٹنہ 31 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل اسمرتی ایرانی نے آج کہا کہ جے ڈی یو ۔ آر جے ڈی ۔ کانگریس اور ایس پی سکیولر اتحاد کو بہار کے اسمبلی انتخابات میں کوئی کامیابی نہیں ملے گی اور بی جے پی کو یہاں اقتدار حاصل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ طاقتیں لوک سبھا انتخابات میں بھی متحد رہی تھیں لیکن نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی کو کامیابی ملی تھی ۔ یہ جماعتیں اب اسمبلی انتخابات کیلئے بھی متحد ہوئی ہیں لیکن اب بھی بی جے پی کو کامیابی حاصل ہوگی ۔ ایرانی یہاں ایک تقریب کے موقع پر خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو کامیابی سے روکنے کیلئے ہر طرح کے اتحاد ہو رہے ہیں لیکن نریندر مودی کی قیادت میں بہار کے اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی کو شاندار کامیابی حاصل ہوگی ۔