نئی دہلی۔19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے گوپال پوری علاقہ کے ایک مکان میں بلدیہ کی جانب سے ڈالی گئی مہر کو توڑنے کے الزام پر دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری کے خلاف ایک کمیٹی عدالت کی جانب سے بٹھائی گئی تھی۔ اس کمیٹی کی رپورٹ پر سپریم کورٹ ججس مدن بی لوکر، عبدالنظیر اور دیپک گپتا پر مشتمل بنچ نے دہلی ایم پی اور بی جے پی چیف منوج تیوار کو 25 ستمبر تک حاضر عدالت ہونے کا حکم دیا ہے اور عدالت نے احساس ظاہر کیا ہے کہ ایک عوامی نمائندہ نے کس طرح بے اپکس کورٹ کے احکامات کی عدم تعمیل کی ہے۔ سینئر ایڈوکیٹ رنجیت کمار جو عدالت کے معاون کار کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں، بنچ کے درمیان کمیٹی رپورٹ پیش کی جس میں اس واقعہ کی ویڈیو پیش کی گئی ہے جس میں منوج تیواری قفل شکنی اور مہر کو توڑتے ہوئے دکھائی دیئے ہ یں۔ مکان کو اس لیے بلدیہ کی جانب سے مقفل کردیا گیا تھا کہ وہ حکام کے خلاف ڈائری فارم کی حیثیت سے استعمال کیا جارہا تھا۔