بی جے پی او رآر ایس ایس فرقہ پرست جماعتیں

کشمیر کی وحدت‘ انفرادیت ‘اجتماعیت او ردفعہ 370کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتا۔ فاروق عبداللہ
سری نگر۔نیشنل کانفرنس کے صدر ورکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) اور راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس) کو فرقہ پرست جماعت قراردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک نیشنل کانفرنس زندہ ہے تب تک ریاست کی وحدت ‘ انفرادیت اجتماعیت اور دفعہ 370کو کوئی زک نہیں پہنچاسکتا۔

فاروق عبداللہ نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کامپلکس میں مختلف تجارتی اور کاروباری انجمنوں کے نمائندوں کے علاوہ عوامی وفود‘ پارٹی عہدیداران اور لیڈران کے ساتھ تبادلہ خیالت کرتے ہوئے کہاکہ مجھے یہ بات کہنے میں ذرا بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوتی کہ نیشنل کانفرنس ریاست جموں وکشمیر کی واحد ایسی سیاسی اور عوامی نمائندہ جماعت ہے جس کی جڑیں اسی ریاست میں پیوست ہیں اور یہی وہ جماعت ہے جو بی جے پی او رآر ایس ایس جیسی فرقہ پرست جماعتوں کے کشمیر دشمن منصوبوں پر پانی پھیر سکتی ہے۔

جب تک جموں کشمیر میں نیشنل کانفرنس کا بل والا جھنڈہ اونچا ہے تب تک یہاں کے تینوں خطوں کی وحدت ‘ انفردیت او راجتماعیت اور دفعہ370کو کوئی بھی زک نہیں پہنچاسکتا۔ فاروق عبداللہ نے ریاست میں پائے جانے والے بقول ان کے اقتصادی اور معاشی بحران پر زبردست تشویش کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے موجودہ حالات کسی بھی زوایے سے روشن مستقبل کے لئے مواقف نہیں۔

انہوں نے کہاکہ 2016کی بے چینی سے قبل تباہ کن سیلا ب نے یہاں کے لوگوں کی کمر توڑ کر دکھ دی تھی اور اس کے بعد نوٹ بندی وجی ایس ٹی جیسے اقدامات نے باقی کثر بھی پوری کردی۔ اس موقع پر جنرل سکریٹری علی محمد ساگر اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی بھی موجود تھے۔

فاروق عبداللہ نے کہاکہ حکومت کو نان شبینہ کا محتاج بنانے پر تلی ہوئی ہے ‘ موجود مخلوط اتحاد نے ریاست کے اہم شعبوں کو بحرانوں کے نذر کردیا ہے