بی جے پی اور کانگریس کو بیرونی عطیات معاملے کی سماعت 14ستمبر تک ملتوی

نئی دہلی۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ بیرونی عطیات کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی اپیل کی سماعت 14 اور 15 ستمبر کو کرے گا۔جسٹس جے ایس کیہر اور جسٹس ارون مشرا پر مشتمل بنچ نے دونوں پارٹیوں کو واضح کر دیا کہ وہ مسلسل دو دن معاملے کی سماعت کریں گے اور اس میں التواء کی اپیل قبول نہیں کیا جائے گی ۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں عدالت عظمی غیر سرکاری تنظیم ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارم (اے ڈی آر) کی پٹیشن پر سماعت کر رہی ہے ۔دونوں پارٹیاں اس معاملے کی سماعت ملتوی کرنے کی کوشش کر ر ہی تھیں، جس پر اے ڈی آر کے وکیل پرشانت بھوشن نے سوال کھڑے کئے ۔ دراصل دونوں پارٹیوں نے اس معاملے میں قانون کے تحت تحقیقات کے ہائی کورٹ کے حکم پر فوری طور پر عبوری روک لگانے کی درخواست کی ہے ۔ ہائی کورٹ نے کانگریس اور بی جے پی کو ملنے والے بیرونی عطیات پر حکومت اور الیکشن کمیشن کو قانون کے مطابق چھ ماہ کے اندر کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔ہ معاملہ انگلینڈ کی کمپنی ویدانتا کی کی ذیلی یونٹ اسٹر لائٹ اینڈ سیسا گوا سے عطیات لینے کا تھا۔ اس کمپنی نے کانگریس اور بی جے پی دونوں کو عطیات دیئے تھے۔