نئی دہلی 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج کہاکہ بی جے پی اور کانگریس بادی النظر میں بیرونی فنڈ وصول کرنے کے طریقوں کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہے۔ برطانیہ کی ایک فرم نے دونوں پارٹیوں کو عطیات روانہ کئے ہیں۔ عدالت نے مرکز اور الیکشن کمیشن کو جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے۔
ہریانہ میں ریالی کے دوران کجریوال پرحملہ
چھرکی دادری 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کی آج انتخابی مہم کے دوران اروند کجریوال پر حملہ کیا گیا اور ایک شخص نے اِن کی گردن پر زوردار گھونسہ مارا۔ اِس کے بعد پارٹی کے حامیوں نے اِس شخص کو دبوچ لیا اور زدوکوب کیا۔ تاہم کجریوال نے جو ہریانہ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں 3 روزہ مہم چلارہے ہیں، اپنی پارٹی کے ارکان کے رویہ پر ناراضگی ظاہر کی۔