کانگریس نے جو دہلی میں تیسرے مقام پر پہنچ گئی ہے، اپنے حریفوں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی پر وار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹیاں ’’منحرفین‘‘ جیسے کرن بیدی اور اروند کجریوال پر انحصار کر رہی ہیں، کیونکہ ان کے پاس کوئی ’’صاف ستھرا اور اہل‘‘ قائد نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کے برعکس کانگریس صاف ستھری شبیہ رکھتی ہے اور اس کے پاس اہل قائدین کی کوئی کمی نہیں ہے۔