بی جے پی اور آر ایس ایس قائدین کا اجلاس

نئی دہلی ۔4 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی صدر امیت شاہ کی قیامگاہ پر آج ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی وزراء کے علاوہ آر ایس ایس جنرل سکریٹری کرشنا گوپال بھی شریک تھے ۔ ذرائع نے بتایاکہ اس اجلاس میں آسام سے متعلق موضوعات اور بنگلہ دیش کے ساتھ متنازعہ اراضی سرحدی معاہدہ پر غور و خوض کیا گیا۔ لینڈ باؤنڈری بل جاریہ ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کیا جانے والا ہے اور آسام کو اس بل سے غیرمربوط کرنے کے سیاسی اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔