جموں ، 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے آج موجودہ کانگریس وزیر منوہر لال شرما کے خلاف ایک مقدمہ بی جے پی امیدوار نرمل سنگھ پر حملہ اور جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوا میں دیگر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی پاداش میں درج رجسٹر کرلیا ہے۔ ایک اور ایف آئی آر آزاد امیدوار راجیندر سنگھ کے خلاف انتخابی خلاف ورزی اور تشدد میں ملوث ہونے پر درج کی گئی ہے۔ ایک سینئر ڈسٹرکٹ آفیسر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کے حکام نے دو علحدہ ایف آئی آر ایک وزیر اور ایک آزاد امیدوار کے خلاف درج کئے جو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور ضلع کٹھوا میں تشدد میں ملوث ہونے سے متعلق ہیں۔