بی جے پی امیدوار بھارتی گھوش کی کار سے بھاری نقدی برآمد

کلکتہ10مئی (سیاست ڈاٹ کام ) کھٹال لوک سبھا حلقے سے بی جے پی امیدوار ‘سابق آئی پی ایس آفیسر بھارتی گھو ش کی کار سے کل رات بھاری نقد رقم برآمد ہوئی ۔ یہاں 12مئی کو پولنگ ہونی ہے ۔پولس کے مطابق رات 12.30بجے پنگال مندال بارا علاقے میں کارتلاشی کے دوران بھارتی گھوش کے قافلے میں شامل چار گاڑیوں سے بھاری نقد رقم برآمد ہوئی ۔ پولس کے مطابق یہ رقم دوکروڑ روپے سے زائد ہے ۔گھوش سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے کہ یہ رقم کہاں سے آئی۔دوسری جانب بھارتی گھوش نے پولس پر الزام عاید کردیا کہ وہ میری کار میں روپے رکھ کر ڈرامہ کررہی ہے ۔اس سے قبل بھی بھارتی گھوش نے ترنمول ورکروں کو دھمکی دی تھی کہ اترپردیش سے لوگ بلواکر پٹائی کرائیں گے ۔یہ ویڈیو وائرل ہونے لگی تھی۔دوسری جانب ممتا بنرجی جو کھٹال میں ہیں نے کہا کہ مجھے میری زبان کھلوانے پر مجبور نہ کریں، آپ عوام کے خلاف غلط بول رہے ہیں اور اپنی حد کو پار نہ کریں۔