نظام آباد :21؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بی جے پی کی جانب سے جاری کردہ پہلی فہرست میںمتحدہ ضلع کے 3 افراد کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔ کاماریڈی اسمبلی حلقہ سے سابق ضلع پریشد چیرمین کے وینکٹ رامنا ریڈی ، آرمور حلقہ سے پی ونئے ریڈی اور نظام آباد رورل اسمبلی حلقہ سے جی آنند ریڈی کے ناموں کا علان کیا گیا ۔ واضح رہے کہ وینکٹ رامنا ریڈی حال ہی میںبی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی اور گذشتہ چند دنوں سے کاماریڈی میں سرگرم رہتے ہوئے بی جے پی کے پروگراموں کو انجام دے رہے ہیں اسی طرح ٹی آرایس سے تعلق رکھنے والے ونئے ریڈی حال ہی میں ٹی آرایس سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی ونئے ریڈی آرمور سے ٹی آرایس کے دعویدار تھے لیکن ٹی آرایس میں جیون ریڈی کو ہی ٹکٹ دینے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی بی جے پی نے انہیں بھی پہلی فہرست میں ٹکٹ دیا ہے ۔ آنند ریڈی کا تعلق بی جے پی سے ہے اور 2014 ء میں بی جے پی کے ٹکٹ پر نظام آباد ( رورل ) حلقہ سے مقابلہ کیا تھا اور نظام آباد ( اربن ) سے ابھی تک کسی کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ۔ نظام آباد ( اربن ) سے سابق رکن اسمبلی لکشمی نارائنا اور دھن پال سوریہ نارائنا کے علاوہ بسوا لکشمی نرسیا ٹکٹ کے دعویدار ہے جس کی وجہ سے ہائی کمان کسی کے بھی نام کا اعلان نہیں کیا ۔