بی جے پی آر ٹیکل 370 برخاست کرنے کوشاں

جموں 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج کہا کہ دستور کے آرٹیکل 370 کی برخواستگی کیلئے اس کی مہم جاری رہے گی ۔ پارٹی کے اہم نظریہ کے حصہ کے طور پر بی جے پی اس آرٹیکل کو برخاست کرنے کی سمت کام کررہی ہے اور جب بھی اسے پارلیمنٹ میں مطلوب ارکان کی تعداد حاصل ہوگی وہ 370 برخاست کرے گی ۔ بی جے پی قومی ترجمان سمپت پترا نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک آر ٹیکل 370 کا تعلق ہے یہ پارٹی کا اہم نظریاتی ایجنڈہ کا حصہ ہے لیکن مستقبل میں پارٹی کو مطلوب تعداد کے بعد ہی کوئی قدم اٹھایا جائے گا ۔ جموں و کشمیر کو خصوصی موقف دینے والے آرٹیکل 370 کی تنسیخ کیلئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوان میں بی جے پی کو دو تہائی اکثریت کی ضرور ہے ۔ بی جے پی اس کے بعد ہی دستور میں ترمیم کرے گی۔