وسندھرا راجے و فرزند کی مدافعت مثال : سچن پائیلٹ
جئے پور ۔22جون ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر پردیش راجستھان کانگریس سچن پائیلٹ نے آج مرکزی وزیر نتن گڈکری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر راجستھان وسندھرا راجے اور ان کے فرزند دشینت سنگھ کو للت مودی تنازعہ میں بے قصور قرار دینا بی جے پی کی کرپشن کو تحفظ فراہم کرنے کی پالیسی کا ثبوت ہے ۔ گڈکری کے تبصرے پر کہ راجے کے خلاف الزامات کا کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے اور بی جے پی کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت بھی ان کی تائید کرتی ہے ۔ پائیلٹ نے کہا کہ یہ بی جے پی کی کرپشن کو تحفظ فراہم کرنے کی پالیسی کا ایک اہم پہلو ہے جس میں اعداد وشمار اور حقائق کو نظرانداز کیا جاتا ہے ۔