حیدرآباد۔ 7دسمبر (یواین آئی )تلنگانہ انتخابات کے سلسلہ میں الوال پولیس نے ملکاجگری حلقہ میں ایک پولنگ اسٹیشن پر بی جے وائی ایم کے نائب صدر ٹی ایم سائی کمار کو احتیاطی طور پر حراست میں لے لیا۔ عہدیداروں نے کہا کہ حال ہی میں سائی کمار نے سوشیل میڈیا پر ٹی آر ایس کے لیڈر کے خلاف قابل اعتراض مواد پوسٹ کیا تھا۔ پولیس نے ان کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ اپنا ووٹ استعمال کرکے واپس ہورہے تھے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ انہیں رہا کردیا جائے گا۔