بھتورہ ۔ /25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی قومی کنونشن برائے بی جے وائی ایم کے برنداون میں منعقدہ اجلاس سے /6 مارچ کو اختتامی خطاب کریں گے ۔
کنہیا کمار کی رہائی کامطالبہ کرتے ہوئے بائیں بازو کا احتجاج
نئی دہلی ۔ /25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بائیں بازو کی کئی پارٹیوں نے آج جے این یو ایس یو کے صدر کنہیا کمار پر عائد غداری کے الزام سے دستبرداری اور ان کی عاجلانہ رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج ایک احتجاج منظم کیا ۔ روہت ویملا کی خودکشی کسی سوال کا جواب نہیں بلکہ ایک اور سوال ہے ۔ سی پی آئی کے جنرل سکریٹری سدھاکر ریڈی نے الزام عائد کیا کہ کنہیا کمار کو فرضی الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے وہ الزامات سے دستبرداری اور کنہیا کی عاجلانہ رہائی کا مطالبہ کررہے تھے ۔