بی ایل ایف تلنگانہ کی تمام نشستوں پر مقابلہ کرے گی

کریم نگر میں پارٹی کنوینر ویرا بھدرم کی پریس کانفرنس

کریم نگر ۔ 8 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس اور کانگریس کو شکست دیتے ہوئے بہوجن طاقتوں طبقات کو مستحکم کرتے ہوئے اقتدار حوالے کریں ۔ بہوجن لفٹ فرنٹ ریاستی کنوینر ویرا بھدرم نے خواہش کی ۔ کریم نگر آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں وہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات کے لیے ٹی آر ایس پارٹی نے اسمبلی تحلیل کرواتے ہوئے انتخابات کروانے کا جو فیصلہ کیا ہے ۔ یہ غلط ہے ، ہم اس کے خلاف ہیں ۔ ٹی آر ایس پارٹی اپنے مفاد کے لیے حکومت سیاسی پارٹیوں پر بوجھ ہے ۔ ترقیاتی پروگراموں پر اس کا اثر پڑے گا ۔ بی ایل ایف کسی سے بھی مفاہمت نہیں کرے گی ۔ مہاکوٹمی میں اس کی شمولیت کے بارے میں جھوٹا پروپگنڈہ کیا جارہا ہے ۔ ٹی آر ایس کارپوریٹ اداروں صنعت کاروں سرمایہ داروں کی تائید کرتے ہوئے نیم سرکاری شعبہ جات کو کمزور کررہی ہے ۔ گذشتہ ساڑھے چار سال میں تعلیم اور صحت دونوں شعبوں کو عوام سے دور کردیا ہے ۔ ٹی آر ایس کے اقتدار میں ذات پات بھید بھاؤ میں اضافہ ہوا ہے ۔ غریبوں دلتوں پر کافی ظلم و زیادتیاں ہوئی ہیں ۔ کارکردگی رپورٹ جلسہ میں عوام فنڈ برباد کیا گیا ہے ۔ عوام کی شرکت کے لیے دولت اور شراب دونوں تقسیم کرتے ہوئے شرابیوں کا تلنگانہ بنادیا ہے ۔ ٹی آر ایس اور کانگریس کو بے دخل کردینے پر ہی عوام کے ساتھ انصاف ہوگا ۔ آنے والے انتخابات میں 119 نشستوں سے مقابلہ میدان میں بی ایل ایف ہوگی ۔ جی سی امیدوار کا چیف منسٹر کے لیے اعلان کیا جائے گا ۔ ریاست میں خواتین کے بغیر کابینہ تشکیل دے کر کے سی آر نے ریکارڈ قائم کیا ۔ کریم نگر اسمبلی کے لیے مسلم امیدوار وسیم احمد کے نام پر غور کیا جارہا ہے ۔ اس پریس کانفرنس میں کے ملند ریڈی ، وینکٹ ریڈی ، وسیم احمد ، سمپت ، اے رمیش ، رجنی کانت وغیرہ شریک تھے ۔۔