بی ایس پی یا ایس پی کیساتھ اتحاد نہیں : کانگریس

نئی دہلی ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے اترپردیش میں بی ایس پی یا سماج وادی پارٹی کے ساتھ کوئی مفاہمت کو آج خارج از امکان قرار دیا اور کہا کہ نائب صدر پارٹی کے تعلق سے غلط باور کرایا گیا کہ آئندہ سال کے اسمبلی چناؤ کیلئے مایاوتی زیرقیادت پارٹی کے ساتھ اتحاد کا امکان ہے۔ پارٹی جنرل سکریٹری مدھوسدن مستری نے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا کے بعض گوشوں نے یو پی میں بی ایس پی کے ساتھ ممکنہ اتحاد کے تعلق سے نائب صدر کانگریس کا غلط حوالہ دیا ہے۔ کانگریس اس ریاست میں بی ایس پی یا ایس پی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کرے گی۔ قبل ازیں ایک نیوز ویب سائٹ نے راہول گاندھی کے حوالے سے خبر دی تھی کہ بی ایس پی کے ساتھ اتحاد ممکن ہے بشرطیکہ وہ اس طرح کی مفاہمت کیلئے اتفاق کرلے جس طرح کانگریس نے مغربی بنگال میں لیفٹ فرنٹ کے ساتھ کرلی ہے۔