مظفر نگر(اترپردیش)۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس پی کے سابق ایم ایل اے مولانا جمیل نے لوک سبھا انتخابات سے قبل کانگریس میں شرکت کرلی ہے۔ انہوں نے اخبار نویسوں سے یہاں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مایاوتی کی قیادت والی بی ایس پی جماعت کا ساتھ اس لئے چھوڑ دیا کہ ان کا احساس ہے کہ 2019ء کے لوک سبھا الیکشن میں کانگریس ہی بی جے پی کو شکست دے سکتی ہے۔