بھوپال۔ 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں بہوجن سماج پارٹی کی سابق ممبراسمبلی اوشا چودھری آج کانگریس میں شامل ہو گئیں۔چودھری ستنا کے رینگاوں سے بی ایس پی ممبر اسمبلی تھیں۔ اس بار انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
گجرات کانگریس
ایم ایل اے آشا پٹیل مستعفی
احمدآباد۔ 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پارٹی کی اندرونی رسہ کشی کے باعث گجرات کانگریس ایم ایل اے آشا پٹیل نے بحیثیت اسمبلی ممبر اور پارٹی رکنیت دونوں سے آج استعفیٰ دے دیا۔ پٹیل جن کا تعلق مہسانہ ضلع کے الجھا حلقہ انتخاب سے کھلی آج گجرات اسمبلی اسپیکر راجندر تریویدی کو گاندھی نگر میں استعفیٰ پیش کردیا اور انہوں نے اس کو قبول بھی کرلیا۔ آشا پٹیل کا کانگریس کیلئے ایک دھکہ ہے۔