جئے پور۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مایاوتی کی بی ایس پی نے راجستھان کی 25 لوک سبھا سیٹوں پر مقابلے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بی ایس پی کی اعلیٰ کمان نے فی الحال پانچ ناموں کا اعلان کیا ہے اور بقیہ ناموں کا اعلان بھی بہت جلد کیا جائے گا۔ یہ بات بی ایس پی کے ریاستی صدر سیتا رام میگھوال نے بتائی۔ بی ایس پی نے عمران خان کو الوال سے ہریش کمار کو نے کوٹالے بدری پرساد کو جھلاور سے روشولدل کو اودئے سے اور کرنل درگا لال کو اجمیر نے کھڑا کیا ہے۔ پارٹی کا دعویٰ ہے کہ راجستھان کا مشرق علاقہ اترپردیش کے پڑوس میں واقع ہونے سے یہاں بی ایس پی کا قابل لحاظ ووٹ بینک پایا جاتا ہے۔