بی ایس پی کارکن اسمبلی الیکشن کی تیاری کریں

لکھنؤ ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بہوجن سماج پارٹی کی سپریمو مایاوتی نے بی ایس پی کے کارکنوں کو تلقین کی ہیکہ وہ ریاستی اسمبلی کے الیکشن کی تیاریوں میں ابھی سے جی جان سے جٹ جائیں۔ مایاوتی کا خیال ہیکہ یو پی اسمبلی کے الیکشن اگلے برس ہوسکتے ہیں۔ اس لئے پارٹی کے کارکن اس کی تیاریوں میں جٹ جائیں۔ لوک سبھا کے الیکشن میں بی ایس پی کے صفایہ کے بعد سے مایاوتی مسلسل پارٹی کارکنوں، لیڈروں کے جلسے کررہی ہیں اور پارٹی کی شکست کے اسباب جاننے کی کوشش میں لگی ہوئی ہیں۔ وہ پارٹی کو نئے سرے سے فعال و متحرک بنانے میں جٹ گئی ہیں اور وہ پھر سے اپنی پارٹی کے سوشیل انجینئرنگ کے فارمولے کو مؤثر بنانے کے اقدامات کررہی ہیں۔