بھوپال 15نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) بہوجن سماج پارٹی نے مدھیہ پردیش میں ویاپم گھوٹالے کے محرک رہے ڈاکٹر جگدیش ساگر کو ضلع بھنڈ کے گوھد حلقہ سے اپنا امیدوار بنایا ہے ۔ڈاکٹر ساگر کے پورے ضلع میں تمام پارٹیوں کے امیدواروں سے سب سے زیادہ جائیداد بھی ہے ۔ ڈاکٹر ساگر نے اپنے حلف نامہ میں سوا سات کروڑ روپے کی جائیداد دکھائی ہے ۔حلف نامہ کے مطابق بی ایس پی امیدوار ڈاکٹر ساگر کے پاس چار لگژری گاڑیاں، ساڑھے تین کلو سونا، دو لائسنس شدہ رائفل اور ایک ریوالور ہے ۔ ڈاکٹر ساگر کی بیوی کے پاس بھی ایک رائفل دکھائی گئی ہے ۔الیکشن کمیشن کی طرف سے اعلان انتخابات پروگرام کے تحت نامزدگی فارم واپسی کے آخری دن کل بھنڈ ضلع کی پانچوں اسمبلی حلقوں میں امیدواروں کی پوزیشن واضح ہو گئی ہے ۔