حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بی ایس این ایل کی جانب سے اے پی اور تلنگانہ 18 مئی تا 5 جون رمضان آفر کے طور پر پری پیڈ پلان 899 کو 786 روپئے کی ڈسکاونٹ قیمت ( ڈسکاونٹ 113 روپئے ) پر فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ جس کی وئیلیڈیٹی 180 دن ہے ۔ اس میں روزانہ 1.5 جی بی ڈیٹا اور 50 ایس ایم ایس کئے جاسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے کسٹمرس 1503 یا 18001801503 پر کال کرسکتے ہیں ۔۔