بی ایس این ایل پری پیڈ موبائیل پر دوبارہ ’ آکارش اینڈ سواگتم پلانس ‘

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : بی ایس این ایل نے اے پی سرکل پری پیڈ موبائیل خدمات کے تحت راشنالائیزڈ ٹیرف کے ساتھ ’ آکارش اینڈ سواگتم پلانس ‘ کا دوبارہ آغاز کیا ہے ۔ آکارش پلان کی اہم خصوصیات میں تمام آن نیٹ اور آف نیٹ (لوکل / ایس ٹی ڈی ) کالس 40 پیسے فی منٹ جب کہ ایس ایم ایس چارجس 15 پیسے فی منٹ ہوں گے ۔ سواگتم پلان میں ایس آر سی ۔ 1 کے ری چارج پر ابتدائی دو ماہ کے لیے زائد خصوصیات میں تمام آن نیٹ اور آف نیٹ ( لوکل / ایس ٹی ڈی ) کالس 1.4 پیسے دو سکنڈ اور اس ایم ایس چارجس برائے لوکل / نیشنل برائے آن نیٹ 10 پیسے فی ایس ایم ایس اور آف نیٹ کے لیے 15 پیسے فی ایس ایم ایس چارجس ہوں گے ۔ مذکورہ پلانس 20 مئی 2014 سے 90 دنوں کے لیے کارکرد رہیں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ ap.bsnl.co.in ملاحظہ کیجئے یا 1503 ڈائیل کیجئے ۔۔