حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( راست ) : سید ناظم الدین ریٹائرڈ لکچرر و صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن ٹولی چوکی کے بموجب بھارت سنچار نگم لمٹیڈ ( بی ایس این ایل ) میں جونیر اکاونٹس آفیسر کی 1006 جائیدادیں تقرر طلب ہیں ۔ ان میں آندھرا پردیش سرکل کی 95 جائیدادیں شامل ہیں ۔ ان راست تقرر جائیدادوں کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ ان جائیدادوں کے لیے تعلیمی معیار کوالیفائیڈ چارٹرڈ اکاونٹنٹ / کمپنی سکریٹری / کاسٹ اینڈ ورکس اکاونٹنٹ / ماسٹر آف کامرس کا ہونا ضروری ہے ۔ امیدوار کی عمر یکم جنوری 2015 کو 20 اور 30 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ درخواست فارم کی فیس 1000 روپئے کو آن لائن کے ذریعہ داخل کرنا ہوگا ۔ درخواست کو آن لائن کے ذریعہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر رکھی گئی ہے ۔ اس کا تحریری امتحان 22 فروری کو منعقد ہوگا ۔ تفصیلات ویب سائٹ externalexam.bsnl.co.in پر دستیاب ہیں ۔۔