بی ایس این ایل ادارہ کے تحفظ کیلئے اقدامات ناگزیر

ٹیلیفون کمیٹی کے اجلاس سے رکن پارلیمان کے کویتا کا خطاب
نظام آباد ۔14 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)خانگی ٹیلی فون کمپنیوں کے مساوی بی ایس این ایل کی خدمات کو عوام تک پہنچانے میں کامیابی حاصل کی گئی تو بہتر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار رکن پارلیمنٹ کے کویتا آج پرگتی بھون میں ٹیلی فون کمیٹی کے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس این ایل کی خدمات سے عوام کو مستفید کرانے کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے لہذا بی ایس این ایل ادارہ کے تحفظ کیلئے اقدامات ناگزیر قرار دیا ۔ خانگی ٹیلی کمپنیاں عوام میں تیزی کے ساتھ مقام پیدا کررہی ہے لہذا بی ایس این ایل سے عوام کو مستفید کرائے تو بہتر ہوگا۔ رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے کہا کہ نظام آباد میں آئی ٹی ہب کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اس میں موجودہ کمپنیوں سے معاہد ہ کرتے ہوئے بی ایس این ایل کو ترقی دیں تو بہتر ہوگا۔ نٹ ورک میں اضافہ کیلئے اقدامات کریں ۔ ڈگری کالجوں کے علاقوں میں وائی فائی کی سہولت قائم کرنے کی تجویز پر کے کویتا نے کہا کہ تلنگانہ یونیورسٹی میں قبل از وائی فائی کی سہولت قائم کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے تھے لیکن فنڈس کی عدم منظوری کے باعث یہ کام ادھورا ہوا ہے حکومت سے بات چیت کرتے ہوئے اس سے کامیاب کرنے کیلئے اقدامات کیا جائے گا اور ضلع میں وائی فائی کی سہولت کے بارے میں عوام کو واقف کرانے کی ہدایت دی ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے پارلیمانی حلقہ کے تین دیہاتوں کو اڈپیشن (گود) کیلئے دئیے گئے احکامات پر کنداکرتی کو اڈپیشن کیا گیا تھا عوام کی خواہش کے مطابق ٹائور کے قیام کے بعد مہاراشٹرا اور تلنگانہ کی عوام کو سہولت مند ثابت ہوا ہے ۔ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو بھی بی ایس این ایل کے فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔بودھن کی عوام کو بی ایس این ایل 4Gکی سہولتیں فراہم کرنے کی خواہش پر اقدامات کرنے کی ہدایت دی جاریہ سال دوسرے مرحلہ میں بی ایس این ایل بھی سہولتیں فراہم کرنے میںکامیابی حاصل کرتے ہوئے ایوارڈ حاصل کرنے پر بی ایس این ایل کے ملازمین کو مبارکباد پیش کی ۔ بی ایس این ایل ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کیلئے متعلقہ محکمہ سے نمائندگی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ کاماریڈی میں 4G سہولتیں فراہم کرنے کے بارے میں بھی جی ایم واقف کروایا ۔ اس موقع پر بانسواڑہ کے علاقہ میں بی ایس این ایل کے 4G سہولتوں کا آغاز کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹیلی کام آفیسر کے علاوہ دیگر عہدیدار ، کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔