بی ایس ایس کے شکر فیکٹری کی بازآبادکاری کیلئے اقدامات

بیدر 19 سپٹمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی ایس ایس کے شکر فیاکٹری کی بازآبادکاری کیلئے ضروری اقدامات کرنے چیف منسٹر کرناٹک مسٹر سدرامیا نے تیقن دیا ہے۔ کل رات بیدر سے گلبرگہ روانگی کے وقت بی ایس ایس کے فیاکٹری کے سامنے فیاکٹری انتظامیہ بورڈ کی جانب سے پیش کی گئی تہنیت کو قبول کرنے کے بعد مخاطب کرتے ہوئے چیف منسٹر کراٹک مسٹر این دھرم سنگھ اور رکن اسمبلی مسٹر راج شیکھر پاٹل نے بھی انھیں واقف کروایا۔ راج شیکھر پاٹل نے چیف منسٹر نے مطالبہ کیاکہ فیاکٹری کیلئے اسپیشل پیاکیج کا اعلان کیا جائے، کسانوں کی مدد کی جائے۔ بی ایس ایس کے فیاکٹری کے صدر مسٹر سنجے کھینی نے چیف منسٹر کو یادداشت پیش کی اور بتایا کہ فیکٹری کی جانب سے حکومت کو ادا کئے جانے والے گنا خریدی ٹیکس اور حکومت کی جانب سے حاصل کردہ قرض کو شیئرز رقم میں تبدیل کرنے ڈی سی سی بینک بیدر اور اپیکس بینک بنگلور کی جانب سے حاصل کئے گئے قرض پر سود معاف کرنے اور بلا سودی قرض جاری کرنے بی ایس ایس کے فیاکٹری کی بازآبادکاری کیلئے حیدرآباد کرناٹک ڈیولپمنٹ بورڈ سے امداد منظور کرنے فیاکٹری کو عصری بنانے 40KLP ڈسٹلری قائم کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ کسانوں کو سہولت ہو۔ اس موقع پر ڈائرکٹر سنجیوایرباگ، پربھوشٹی پاٹل، اشوک تما ماسنگے، سنگمیش پاٹل، مارو تیر راؤ سولے، دتاتریہ، کرن چندا ، منیجنگ ڈائرکٹر ستیش کمار چونڈے رکن ضلع پنچایت مہا نیتا تیرتھ اور دوسرے لیڈر موجود تھے۔ چیف منسٹر کا ہمناآباد میں رکن اسمبلی ہمناآباد راج شیکھر پاٹل کی قیادت میں کانگریس کارکنوں نے استقبال کیا۔