یلاریڈی۔/28جون، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں سال2014-15 کیلئے مواضعات میں انجام دیئے جانے والے کاموں سے متعلق اتفاق کرلیا گیا ہے۔ منڈل ایم پی ڈی او مسٹر رمیش نائیڈو نے بتایا کہ منڈل پریشد سے متعلقہ فنڈ 15لاکھ 46ہزار روپئے بی آر جی ایف فنڈ سے پانچ کام اور گرام پنچایت سے متعلقہ 26لاکھ 40ہزار روپئے کے فنڈ سے 76کام انجام دیئے جائیں گے۔ اس تعلق سے متفقہ طور پر رائے پیدا کرکے رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ اس رپورٹ کو ضلع پنچایت آفس کو بھیج دیا گیا ہے جس کی منظوری کے فوری بعد ترقیاتی کام کا آغاز کردیا جائے گا۔