بیگوسرائے کی عوام سے ایک اپیل

ہم بیگو سرائے کی عوام مشہور شاعر محترم رام دھاری سنگھ دنکر کو سلام کرتے ہیں اور ان عام انتخابات میں اپنی کامیابی کومضبوط بنانے کی اپیل کرتے ہیں۔ دینکر جی مانتے تھے کہ بھارت صرف ایک زمین کے حصہ کا نام نہیں ہے بلکہ ہمارا بھارت یہاں بسنے والے تمام مذاہب، سبھی فرقے اور مختلف خیالات کے لوگوں کو ایک دھاگہ میں باندھتی گنگا جمنا تہذیب کا نام ہے۔

آج جب ووٹ حاصل کرنے کیلئے گنگا جمنا تہذیب کو خطرہ میں ڈال رہے ہیں ایسے نازک دور میں ہم بیگو سرائے کی عوام امن وسلامتی او ربھائی چارہ کی حفاظت کرنے کے لئے ان باتوں کو آپ تک پہنچانا ضروری سمجھا ہے۔ ملک کو مذہب اور ذات پات کے نام پر تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والی طاقتیں دستوری حق سے نفرت کرتی ہیں۔ نفرت کے اس ماحول میں حق کے لئے آواز اٹھانے کیلئے بیگو سرائے کے بیٹے کنہیاکمار آج امید کی کرن بن کر ہمارے سامنے آئے ہیں۔ وہ شاعر رام دھاری سنگھ دینکر کے اصولوں پر عمل کرنے والے ہیں۔ کنہیا کمار اپنے بیانات میں ہمارے دستوری حق کی حفاظت کرنے کے علاوہ بھوک، بیماری، بیروزگاری، تعلیم، غریبی اور نفرت کی سیاست سے آزادی کی مانگ کررہے ہیں۔

آج پورا ملک کی نگاہیں بیگو سرائے کی لوک سبھا نشست پر ٹکی ہوئی ہیں۔ ایسے حالات میں ہم بیگو سرائے کی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ سچ و جھوٹ، حق و باطل کی لڑائی میں سچ اور حق کی آواز بلند کرنے والے کنہیاکمار کا ساتھ دیں او ربیگو سرائے کے اس بیٹے کی آواز میں اپنی آواز کو شامل کریں۔