بیگم پیٹ کے فٹ ویر شوروم میں آتشزدگی

حیدرآباد ۔ /20 جولائی (سیاست نیوز) شہر کے پاس علاقے بیگم پیٹ میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ میں فٹ ویئر شوروم جل کر خاکستر ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب موچی فٹ ویئر شوروم میں آج صبح 7.30 بجے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی اور پولیس نے آگ پر قابو پانے کیلئے فائر انجن عملہ کو طلب کیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شہر کے مختلف فائر اسٹیشنوں سے وابستہ 5 فائر انجن 3 گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کرلی ۔ مذکورہ شوروم میں تعمیراتی کام جاری تھا اور الیکٹریکل وائرنگ کا کام بھی چل رہا تھا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ شارٹ سرکٹ کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایک ایف آئی آر بھی جاری کیا ہے جس میں 3 لاکھ روپئے مالیتی اشیاء کا نقصان ہونے کی اطلاع دی گئی ہے ۔