بیگم پیٹ اور لنگر حوض علاقوں سے نعشیں برآمد

حیدرآباد /11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بیگم پیٹ اور لنگر حوض کے علاقوں سے پولیس نے دو افراد کے نعشوں کو برآمد کرلیا ہے ۔ جو سڑک پر مشتبہ حالت میں پائی گئی تھی ۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق 40 سالہ خواجہ جو پیشہ سے مزدور ۔ بنجارہ ہلز علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل وہ بیگم پیٹ کے علاقہ میں ایک سڑک کے کنارے مردہ دستیاب ہوا ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 50 سالہ راملو جو جیڑچرلہ ضلع محبوب نگر کا ساکن تھا کل لنگر حوض کے علاقہ میں ایک ہوٹل کے قریب مشتبہ حالت میں مردہ پایا گیا ۔ پولیس نے فوری اس شخص کو ہاسپٹل منتقل کیا جہاں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔