بیگم عابد علی خان مرحوم کی آج فاتحہ سیوم

درگاہ شاہ خاموشؒ میں مرد حضرات
اور خواتین کیلئے عابد منزل
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بیگم عابد علی خان محترمہ منیر النساء بیگم دختر حضرت سید شاہ صابر حسینیؒ کی فاتحہ سیوم 20جولائی بروز جمعرات بعد نماز عصر درگاہ حضرت شاہ خاموشؒ میں مقرر ہے ۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست ، ڈاکٹر شاہد علی خان ، جناب ظہیر الدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر سیاست ، ڈاکٹر مظہر الدین علی خان کے علاوہ دیگر پسماندگان کو آج بھی تعزیت کا سلسلہ جاری رہا ۔ محترمہ منیر النساء بیگم کی فاتحہ سیوم بعد نماز عصر درگاہ حضرت شاہ خاموشؒ میں مرد حضرات کیلئے منعقد ہے جبکہ خواتین کے لیے ان کے مکان ’ عابد منزل ‘ کیورویل ہاسپٹل ، لکڑی کا پل پر فاتحہ سیوم و قرآن خوانی کا انتظام رہے گا ۔