حیدرآباد 19 جون (سیاست نیوز) بیگم بازار کے علاقہ میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی جو پیشہ سے گھریلو ملازمہ بتائی گئی۔ بیگم بازار پولیس کے مطابق 45 سالہ ایلماں جو بیگم بازار کے ساکن وینکٹ راملو کی بیوی تھی، اس نے کل رات خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔