بیگم بازار اور افضل گنج میں غیر قانونی زردہ فروخت پر چار افراد گرفتار

حیدرآباد 18 مئی (سیاست نیوز) تاریخی مکہ مسجد میں 2007 ء میں پیش آئے بم دھماکے کی 11 ویں برسی کے موقع پر درسگاہ جہاد و شہادت نے آج پرانے شہر میں احتجاج کیا۔ بعد نماز جمعہ ڈی جے ایس کارکنوں نے اچانک مسجد کے قریب دھرنا منظم کیا جس کے نتیجہ میں پولیس حرکت میں آگئی۔ احتجاجیوں نے حکومت پر الزام عائد کیاکہ مکہ مسجد میں بم دھماکہ کے بعد 100 سے زیادہ بے قصور نوجوانوں کو پولیس نے مقدمات میں ماخوذ کیا تھا اور اُنھیں اذیتیں دی گئیں۔ عدالت نے اُنھیں بے قصور قرار دیتے ہوئے باعزت بری کردیا۔ جبکہ ہندو بنیاد پرست تنظیموں سے تعلق رکھنے والے سوامی اسیمانند جس نے مکہ مسجد میں بم دھماکہ میں ملوث ہونے کا جج کے روبرو اپنا بیان قلمبند کروایا تھا کو باعزت بری کردیا گیا۔ ڈی جے ایس کارکنوں نے حکومت کے اِس رویہ کی سخت مذمت کی اور مکہ مسجد دھماکے میں ملوث خاطیوں کو سزا دلانے کے لئے مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا۔