بیک وقت انتخابات کے انعقاد کا امکان نہیں: نتیش کمار

نئی دہلی ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج کہا کہ انہیں لوک سبھا اور اسمبلی کے انتخابات کے ایک ساتھ انعقاد کا کوئی امتحان نظرنہیں آتا کیونکہ اس کے لئے دستور میں ترمیم ضروری ہے اور اس کی جگہ کافی وقت لگے گا۔ صدر جے ڈی یو جنہوں نے بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے سے گذشتہ سال اتحاد کرلیا ہے جبکہ قبل ازیں ان کا کانگریس اور اپوزیشن کے ساتھ اتحاد تھا۔ وزیراعظم نریندر مودی کی بیک وقت انتخابات کے انعقاد کی تجویز پر اپنا ردعمل ظاہر کررہے تھے۔ صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے بھی پیر کے دن مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے ایک سات انعقاد کی بھرپور کی تائید کی تھی۔ ریاستی حکومتوں نے انتخابات پر 4600 کروڑ روپئے صرف کئے تھے۔

 

ناگالینڈ اسمبلی انتخابات کا اعلامیہ جاری
کوہیما ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج 27 فبروری کو ناگالینڈ اسمبلی انتخابات کا سرکاری اعلامیہ جاری کردیا۔ سکریٹری کمیشن اروند آنند نے اعلامیہ سرکاری گزٹ میں شائع کردیا۔ نامزدگی کے پرچہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 7 اور رائے دہی 27 فبروری کو 7 بجے تا 5 بجے شام مقرر کی گئی ہے۔