بیک وقت انتخابات پر لاء کمیشن کی رپورٹ کا مسودہ حکومت کو پیش

نئی دہلی ۔ 30اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) بیک وقت لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات کا انعقاد ملک کو مسلسل انتخابات کی مصیبت کا حل نہیں ہے ۔ لاء کمیشن نے آج اپنی رپورٹ کے مسودہ میں سفارش کی ہے کہ دستور کے مطابق رائے دہندوں کا قانون اس زبردست عمل کے بارے میں سفارشات پر مبنی ہے ۔ مسودہ رپورٹ وزارت قانون کی جانب سے بیک وقت انتخابات کے انعقاد کے بارے میں سفارشات پیش کی گئیں ہیں اور انتظامیہ ‘ فوج اور حکومت کی پالیسیوں کے بہتر نفاذ کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان سفارشات میں ریاست جموں و کشمیر کے بارے میں سفارشات نہیں ہیں ۔ لاء کمیشن نے کہا ہے کہ بیک وقت انتخابات کے انعقاد سے عوامی سرمایہ انتظامی اقدامات پر کم خرچ ہوگا اور حکومت کی پالیسیوں پر موثر انداز میں عمل کیا جاسکے گا ‘ تاہم لاء کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ یہ کام دستور کے موجودہ چوکھٹے میں ناممکن عمل ہے ۔