نئی دہلی ۔ /30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر رام ناتھ کوند کی جانب سے بیک وقت لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے انعقاد پر زور دینے کے بعد سابق مرکزی وزیر کانگریس قائد پی چدمبرم نے اسے ایک اور مودی حکومت کا ’’انتخابی جملہ ‘‘ قرار دیا ۔اور کہا کہ ایسا موجودہ انتخابی حلقوں کی گنجائشوں کے پیش نظر نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں ریاستوں کی رائے لینا بھی ضروری ہے ۔ موجودہ دستور کے مطابق بیک وقت من مانے انتخابات ایک ساتھ منعقد نہیں کئے جاسکتے ۔
امیتھی میں جھڑپ
ایک ہلاک، دو زخمی
امیتھی ۔ /30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص کو گولی مارکر ہلاک اور دیگر دو کو شدید زخمی کردیا گیا جبکہ ضلع کے دو فرقوں کے درمیان سنگین جھڑپ ہوئی ۔ اشفاق ولد انصار کو ہلاک اور دوسرے شخص کو گولی مارکر زخمی کردیا گیا ۔ ضلع مجسٹریٹ شکنتلا گوتم اور ایس پی کے کے گیہلوٹ فوری مقام واردات پر پہونچ گئے ۔