میامی۔7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکہم نے امریکی فٹبال لیگ ایم ایل ایس میں اپنی ٹیم کے کلب کا نام انٹرنیشل ڈی فٹبال میامی رکھ لیا ہے۔ ان کی ٹیم 2020 سے کھیل کا اغاز کرے گی۔ اپنی ٹیم متعارف کروانے کے موقع پر ڈیوڈ بیکہم نے کہا کہ یہ میرے اور میری ٹیم کے لیے بہت خوشی کی بات ہے اور میں اپنی ٹیم پر فخر کرتا ہوں۔ اب وہ میامی ٹیم کے مالک ہیں، آج امریکہ میں اپنی ٹیم متعارف کرواکراہم قدم اٹھا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فتوحات حاصل کرے گی۔