بیڑی وزردہ فیکٹریز ورکرس یونین کا اجلاس

نرمل۔/2ستمبر، ( فیکس ) تلنگانہ بیڑی و زردہ فیکٹریز ورکرس یونین کے جنرل باڈی اجلاس میں دو سالہ میعاد کیلئے یونین کی نئی باڈی کی تشکیل عمل میں آئی اور محمد مظہر الدین کو یونین کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ فخر الدین بھون ، بیل بازار، نرمل میں منعقدہ یونین کے جنرل باڈی اجلاس میں متفقہ طور پر تشکیل دی گئی یونین کی نئی باڈی اس طرح ہے۔ محمد مظہر الدین صدر، ایم اے ظہیر نائب صدر، سی بھوجنا نائب صدر، جے گنگادھر جنرل سکریٹری، پی کشن جوائنٹ سکریٹری، بی بھومنا آرگنائزنگ سکریٹری، کے رنگا چاری خازن، اے گنگا منی مہیلا ونگ سکریٹری کے علاوہ کے پوسانی،زرینہ بیگم، ایم پوسانی، کے شنکر، بی پوشٹی، بی پاپوا، ایم پوسوا، ٹی گنگوا، کے شیکھا، ایم راجندر، ٹی لکشمن، جے کومریا اور شکنتلا اراکین شامل ہیں۔