بودھن /2 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج بیڑی ورکرس کی کثیر تعداد تحصیل آفس پہونچکر تحصیلدار سدرشن سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ایک یادداشت حوالے کی جس میں خواتین بیڑی ملازمین نے تلنگانہ حکومت سے اپنے انتخابی وعدے پر عمل آوری کرتے ہوئے بیڑی بنانے والے ملازمین کو غیر مشروط طور پر ماہانہ ایک ہزار روپئے وظیفہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس احتجاج کی قیادت تلنگانہ بیڑی اینڈ سگار ورکرس یونین ملحقہ سی ای ٹی یو کے قائدین وائی گنگادھر ، ایس کے میراں راملو ایم لکشمی وغیرہ نے کی ۔