بیڑی ورکرس وظائف سے ہنوز محروم

یلاریڈی ۔ 8 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل تاڑوائی کے مختلف مواضعات میں بیڑی ورکرس وظائف کیلئے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ۔ گزشتہ مارچ میں وظائف تقسیم کرنا تھا اور اب اپریل میں تقسیم کئے گئے ۔ تاڑوائی منڈل کے 23 گرام پنچایتوں کے حدود میں تقریباً دس ہزار بیڑی ورکرس ہیں ۔ ان میں سے صرف 1350 افراد کو پہلے وظائف منظور کئے گئے ۔ تمام طریقہ سے اہل ہونے کے باوجود فہرست میں نام نہ آنے سے ورکرس کئی مرتبہ منڈل پریشد آفس کے چکر لگارہے ہیں جس پر عہدیداروں نے مستحق افراد کو دوبارہ درخواستیں دینے کا مشورہ دیا تھا ۔ دوسرے مرحلہ میں درخواست دینے والوں کو اپریل ماہ میں وظائف دینے کا یقین دلایا گیا تھا لیکن اب تک تقسیم نہ کئے جانے پر بیڑی ورکرس تشویش کا شکار ہورہے ہیں ۔ پہلے مرحلہ میں وظائف پانے والے اور دوسرے مرحلہ میں درخواست دینے والوں کو آج تک وظائف جاری نہ کئے جانے پر خواتین ورکرس ان گنت مشکلات سے گذر رہے ہیں ۔ گزشتہ 20 سال سے بیڑی بناتے ہوئے زندگی گذارنے والی خواتین آسرا ، وظائف سے مربوط نہ کرتے ہوئے وظائف دیتے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ مستحق بیڑی ورکرس درخواستیں دینے کے بعد بھی وظائف نہ جاری کئے جانے پر تلنگانہ سرکار سے ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔