بھینسہ /19 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بیڑی مزدورںو کو ہر ماہ ریاستی حکومت کی جانب سے وظیفہ فراہم کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج منظم کئے جانے پر اس مسئلہ کی یکسوئی کیلئے ضلع عادل آباد کلکٹر ڈاکٹر جگن موہن کی ہدایت پر نرمل ریونیو ڈیویژن آفیسر شیو کمار نے بھینسہ شہر کا دورہ کرتے ہوئے بھینسہ بلدیہ میں ایک اجلاس منعقد کیا ۔ اجلاس کے دوران نرمل آر ڈی او نے بھینسہ محکمہ بلدیہ کے عہدیداران کو ہدایت دی کہ شہر کے تمام وارڈوں میں گھر گھر سروے کرتے ہوئے بیڑی مزدوروں کی تمام تفصیلات کو دریافت کیا جائے ۔ جن میں گذشتہ سال فروری 2014 بیڑی مزدوروں کے کئے گئے سروے میں تمام تفصیلات درج ہو ۔ نیز بیڑی مزدور کے افراد خاندان میں کوئی فرد کی قسم کا وظیفہ یاب نہ ہو ۔ نیز بیڑی کمپنی کی جانب سے مزدور EPF وظیفہ یاب نہ ہو اور بیڑی مزدور کو 18 سال کا تجربہ ہو ۔ ان تفصیلات کو جلد سے جلد حاصل کرتے ہوئے ضلع کلکٹر کو روانہ کرنے کی نرمل آر ڈی او نے ہدایت دی ۔ اس موقع پر بھینسہ تحصیلدار رام موہن ، بھینسہ کمشنر اے پربھاکر ، بھینسہ بلدیہ نائب صدرنشین محمد جابر احمد کے علاوہ دیگر اراکین بلدیہ موجود تھے ۔