اوٹکور /11 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آندھراپردیش بیڑی ورکرس یونین اوٹکور منڈل کے عہدیداران محترمہ رشیدہ بیگم محترمہ ہاجرہ بیگم محمد ابراہیم ، ریحانہ بیگم دیگر 10 بیڑی ورکرس نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ اوٹکور میں بیڑی مزدور کی اجرت بہت کم ہے ۔ زیادہ سے زیادہ 50 روپئے ایک ہزار بیڑی بنانے پر دی جاتی ہے ۔ مگر حکومت کے قوانین کے مطابق فی مزدور کو 1000 بیڑی تیار کرنے پر کم از کم 75 روپئے ہے ۔ اس لئے اس طرح مزدور کیلئے باضابطہ ایک شناختی کارڈ جاری کیا جائے اور حکومت پر زور دیا گیا کہ صحت کا خیال رکھتے ہوئے فری ہیلت کارڈز جاری کیا جائے اور ان مزدوروں کو مکانات منظور کریں اور ان قائدین نے بیڑی مالکین سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح مزدوروں کے ساتھ ایک دھرنا پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔