نرمل ۔ 25 اگست (فیاکس) تلنگانہ بیڑی اینڈ زردہ فیکٹریز ورکرس یونین نرمل کے انتخابات برائے دو سالہ میعاد منعقد ہوئے جس میں بحیثیت صدر محمد مظہرالدین، نائب صدور ایم اے ظہیر اور سی بھوجنا، جنرل سکریٹری جے گنگادھر، جوائنٹ سکریٹری پی کشن، آرگنائزنگ سکریٹری بھی بھومنا، خازن کے رنگاچاری، سکریٹری شعبہ خواتین شریمتی اے گنگامنی کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔