نان جنگ ۔ (چین) /5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جاپانی کھلاڑی کنٹو موموٹا جو ایک جوے کے کھیل کے اسکینڈل میں ماخوذ تھے جس سے ان کا کیرئیر داؤ پر لگ گیا تھا ۔ آج بالآخر اپنے چین کے حریف شی یوتی کو 22-11, 21-13 شکست فاش دے دی ۔ 23 سالہ جاپانی کھلاڑی مومٹا 2016 ء میں ایک کیاسینو میں داخلہ پر ایک سال سے بھی زیادہ عرصہ کیلئے ان کو معطل کردیا گیا تھا اور ریو اولمپک میں بھی وہ اپنی جگہ حاصل نہیں کرسکے تھے ۔ اس وقت موموٹا عالمی نمبر دو پوزیشن پر تھے مسلسل اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے تھے اور وہ اپنے زندگی کے نمبر سات پوزیشن پر پہنچ چکے تھے ۔ چین کے کھلاڑی شی اور جاپانی کھلاڑی موموٹا نے اس سے قبل صرف ایکبار ایک دوسرے کے خلاف کھیلا تھا ۔ جس وقت شی اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہے تھے تو نہایت ہی نروس دکھائی دے رہے تھے اور مسلسل اپنی غلطیاں کررہے تھے جس کا فائدہ موموٹا نے اٹھایا اور بالآخر جاپانی کھلاڑی نے ان پر سبقت حاصل کرلی ۔