حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ضلع رنگاریڈی کے علاقہ میں ایک خود غرض لالچی بیٹے نے اپنے باپ کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا ۔ شادی کے اخراجات کی رقم نہ دینے پر بیٹے نے یہ ظالمانہ اقدام کیا ۔ یہ واقعہ ملکارم پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 60 سالہ ایم نرسیا اپنے بیٹے کے ہاتھوں قتل کردیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق رمیش کے خلاف اس کی بہن نے شکایت کی ہے ۔ رمیش کی شادی طئے ہوچکی تھی اور آئندہ دو ماہ میں اس کی شادی ہونے والی تھی جو شادی کے اخراجات کے لیے رقم دینے اپنے والد پر دباؤ ڈال رہا تھا ۔ گذشتہ روز دونوں باپ بیٹوں میں بحث و تکرار ہوئی جس کے بعد رمیش اپنے والد نرسمہا کو شدید زد و کوب کیا اور گھسیٹتے ہوئے اسے مکان سے باہر لے گیا اور انتہائی بے رحمی سے انسانیت سوز حرکت کرتے ہوئے اپنے باپ کے سر پر وزنی پتھر ڈال کر اس کا قتل کردیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔