جمعرات , دسمبر 12 2024

بیٹے کے ہاتھوں باپ کا بہیمانہ قتل

آرمور ۔ 20 دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیٹے کے ہاتھوں باپ کا بہیمانہ قتل ہوا۔ آرمور منڈل کے انکاپور دیہات سے تعلق رکھنے والے پدا گنگارام جس کا تعلق دلت طبقہ سے ہے جس کی عمر 60سال بتائی گئی ۔ اس کے اور فرزند رمیش کے درمیان کچھ بحث و تکرار ہوئی ۔ سب انسپکٹر آرمور وجئے کمار نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ باپ اور بیٹے کے درمیان رمیش کی شادی کے متعلق بحث ہوئی اور اس بحث و تکرار میںرمیش نے اپنے باپ پدا گنگارام پر مہلک ہتھیار سے حملہ کردیا اس حملہ سے 60سالہ ضعیف باپ موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگیا۔ مقتول کی بیوی منگلارام ایلواکی شکایت پر کیس درج کرلیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT