حیدرآباد /26 مارچ ( سیاست نیوز ) دنڈیگل پولیس حدود میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک خاتون نے بیٹے کی صحت سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ پدمانے کل پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ دنڈیگل علاقہ کے ساکن شخص روی کرن کی بیوی پدما ان کے 2 سالہ لڑکے رشی کی صحت کے تعلق فکرمند تھی ۔ اس لڑکے کو مہلک مرض کینسر تھا اور صحت اکثر ناساز رہتی تھی ۔ اس بات سے خاتون کافی فکرمند تھی کل اپنے لڑکے کو دودھ پلانے کے دوران بگڑتی صحت سے وہ دلبرداشتہ ہوگئی اور اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس دنڈیگل نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔